بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

علی زیدی کی گرفتاری بھی لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے سینئر قائدین میں سے ایک اور یعنی علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار، اغواء اور وحشت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پولیس کے ذریعے مزید غیر قانونی کارروائیوں سمیت 27 رمضان المبارک کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، ان کا خیال ہے کہ انتخابات کی صورت میں ہمیں کمزور کر دیں گے، میں دوٹوک الفاظ میں واضح کر دوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، سب حربوں سے محض عوام کا غصّہ ہی بڑھ رہا ہے اور یہ اس ناپاک لندن منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگت لیں گے۔

افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب میچ ہار کی طرف جا رہا ہو تو ٹیم کپتان کی طرف دیکھتی ہے، جب وہ گرا ٹیم ہار گئی، جب تک کسی ٹیم کا کپتان کھڑا رہتا ہے تو ٹیم لڑتی رہتی ہے، مریم نواز پہلے کہتی تھی میری لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، دوسال بعد لندن میں اربوں کی پراپرٹی نکل آتی ہیں، اس سے لوگ عزت نہیں کرتے، اب تو اور چیزیں بھی نکلتی آ رہی ہیں۔ 

مزید پڑھیے  ہم قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے، عمران خان
Back to top button