بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

آئین کی بالادستی میں ہی ملک اور جمہوریت کی بقا ہے،راجہ سکندر

راجہ سکندر محمود صدر ٹریڈرز ونگ نے دستور کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج 1973 کے آئین کو بنے ہوئے 50 سال ہو گئے ہیں اوران پانچ دہائیوں میں گو کہ آئین کی روح پر من و عن عمل نہیں ہوسکا اور اس کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں من پسند آئینی ترامیم بھی کی گئیں تاہم اس آئین کی موجودگی روشنی کی وہ کرن ہے جس کے سہارے سیاہ رات گزاری جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آئین ہی محکوم اور پسے ہوئے طبقات کو تحفظ فراہم کرتا ہے شہریوں کو بنیادی حقوق دیتا ہے۔ یہ آئین وہ ضابطہ اخلاق اور قوانین دیتا ہے جس کے تحت ریاست اور حکومت نے چلنا ہوتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ادارے اور سیاستدان آئینی حدود کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں.آئین کی بالادستی میں ہی ملک اور جمہوریت کی بقا ہے.

اشتہار
Back to top button