بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

20اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا لیکن اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا مشاہدہ کہیں مکمل اور کہیں جزوی طورپر کیا جاسکے گا اور جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا میں کیا جاسکے گا جبکہ آسٹریلیا، پیسیفک، بحرہند اور انٹارکٹیکا میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 20 اپریل کو سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 7 بجکر 37 منٹ پر لگے گا اور 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا جب کہ سورج گرہن کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر ہوگا۔

مزید پڑھیے  پاکستان میں صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے، امریکا
Back to top button