بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت  بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی

صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لئے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیے  بجلی کے بھاری بلز ،بے جا ٹکیسز ، عوام اور تاجر برادری کا شدید احتجاج
Back to top button