بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کی کارروائی کی اسلامی تنظیم آزادی کی جانب سے شدید مذمت

بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کی کاروائی پر اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کی جانب سے مذمت کی گئی ہے، اسلامی تنظیم آزادی کے ترجمان محمد عمیر اور اسلام آباد میں مقیم تنظیم کے نمائندے عبدالمجید لون نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ رمضان کے مقدس مہینے میں کیا گیا ہے اور مذہبی تقدس کے احترام کے لحاظ سے اس قسم کے اقدامات بین الاقوامی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

دونوں حریت رہنماوں محمد عمیر اور عبدالمجید لون نے اسرائیلی پولیس کے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس مسجدِ اقصیٰ سے اپنی پولیس فوری طور پر واپس نکالے۔

اشتہار
Back to top button