بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اگریہ بینچ پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتا ہے تو یہ بھی ایک بار ہوجانا چاہیے، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے پیسے دینے پر پارلیمنٹ کا فیصلہ حکومت پر بائنڈنگ ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ لاہور کے کسی وکیل سے پوچھ لیں دو بیٹوں کا قصہ کیا ہے ؟ چار ججز کا فیصلہ ہے کیا وہ چار ججز کمتر جج ہیں؟ کیا یہ 9 سے سات اور پھر پانچ اور پھر تین کا بینچ نہیں بنا؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرنے میں آزاد ہے لیکن یہ فیصلہ حکومت پر بائنڈنگ نہیں، الیکشن کو پیسے دینے سے متعلق جب تک پارلیمنٹ فیصلہ نہیں کرتی یہ بات ابھی قبل از وقت ہوگی، پارلیمنٹ کوئی فیصلہ کرتی ہے تو وہ حکومت پر بائنڈنگ ہوگا، قرار داد پوری پارلیمنٹ کا حکم ہوگا۔

 وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ اگریہ بینچ پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتا ہے تو یہ بھی ایک بار ہوجانا چاہیے، چار ججز پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ ہمارا یہ فیصلہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دعویٰ سے کہتا ہوں اس الیکشن میں عمران خان کو کچھ نہیں ملے گا، ہمیں الیکشن میں خطرہ نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں الیکشن ایک دن ہو۔

مزید پڑھیے  بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان
Back to top button