بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو گئے ہیں جس کے باعث 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا شہر قائد میں سحری و افطار کے وقت گیس فراہمی میں کوتاہی سامنے آئی ہے، کراچی میں گیس سپلائی کا مسئلہ حل کرنے آئے ہیں،گورنر سندھ لوگوں کوگیس کے بل جمع کرانے سے نہ روکیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو گئے ہیں جس کے باعث 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے، امیر اور غریب کا گیس بل الگ کر دیا ہے، صاحب ثروت لوگوں کو گیس کا بل زیادہ دینا پڑے گا۔

مزید پڑھیے  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد،فوجی جوان آج شام سے لاہور میں گشت شروع کرینگے
Back to top button