بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

 سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔سینیٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے رباء کے خاتمے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، قرارداد سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکانومی سود سے پاک ہو، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔یاد رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں، چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہیں۔

مزید پڑھیے  دہشت گردی کی ساری کارروائیاں قطعی حرام، علمائے اہلسنت
Back to top button