بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر شی جن پنگ آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر شی جن پنگ آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 2020 سے بند ہونے کے بعد 2023 میں خنجراب پاس کا دوبارہ کھلنا خوشی کی خبر ہے جس پر چین اور پاکستان کی قیادت اور دونوں ممالک کے عوام کو مبارک ہو، تین سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہو گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ نومبر 2016 سے سی پیک فریم ورک کے تحت یہ ارینجمنٹ بہترین جا رہا تھا جو نومبر 2019 میں بند ہو گیا تھا، خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا، مسلم لیگ(ن) دور کی رفتار سے سی پیک اور پاک چین تجارت جاری رہتی تو آج عوام بدحال نہ ہوتے، چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی، فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک اور چین کے تعاون سے پاکستان میں چلنے والے منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے تھے، سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی، الحمداللہ

مزید پڑھیے  آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ نومبر سے قبل معاملہ ڈائیلاگ سے حل ہوسکتا ہے، صدر مملکت
Back to top button