بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

چنار فری ڈائیلاسز سنٹر امراض گردہ میں مبتلامریضوں کی خدمت میں مصروف

انسانیت کی بلاتفریق رنگ و نسل برادری خدمت کرنے والے عظیم لوگ ہیں ،معاشرے میں ایسے افراد کی تقلید کرنی چاہیےچنار فری ڈائیلاسز سنٹر امراض گردہ میں مبتلامریضوں کی خدمت کررہاہے جو قابل ستائش ہے۔سماہنی برانچ بھمبر آزاد کشمیرکے دورے کے دوارن راجہ شاہد رضاڈسٹرکٹ کونسلر نے چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کی انتظامیہ کو سراہا سنٹر آمد پر مرکزی سینیئر نائب صدر چوہدری عتیق الرحمن برسالوی صاحب ،برانچ سرپرست اعلیٰ محمد حسین آزاد اور جنرل سیکرٹری خالد محمودنے پھولوں کے گلدستے پیش کیے،چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے سنٹر کا وزٹ کروایا اور مکمل بریفنگ دی،انہوں نے تمام تر انتظامات انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق پا کر خوشی کا اظہار کیا-انہوں نے میڈیا نمائندوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود تنظیم کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے جہنوں نے میرے علاقے کے مریضوں کی مشکلات کو مزید کم کرنے کی کوششیں کی۔انہوں نے 1لاکھ روپے کا چیک بطور عطیہ دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار، ممبر بورڈ آف گورنرز ضلع بھمبر ناصر شریف بٹ ، صدر انجمن تاجران نصیر احمد موجو ڈاکٹر طارق محمود شاکر میڈیا نمائندگان اور برانچ نائب صدر چوہدری طاہرمحمود ، سیکرٹری فنانس عطاء میراں صاحب، سیکرٹری انفارمیشن امجد عزیز کاشر بھی موجود تھے شرکاء نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ اس عطیہ کو قبول فرمائے اجر عظیم عطا فرمائے اور عزت مال و جان میں برکت دے۔راجہ شاہد رضا کو سماہنی برانچ کی انتظامیہ کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی،چنار فری ڈائیلاسز سنٹر سماہنی برانچ کی انتظامیہ کی طرف سے مہمانوں کی سنٹر آمد پر تہہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button