بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اٹھارہ، کراچی تئیس، پشاور پندرہ، گلگت اور مری نو اور کوئٹہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر اور جموں میں موسم خشک رہے گا جبکہ پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ اور لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک موسم کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور بارہمولہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھارہ، لیہہ منفی چار، پلوامہ اور شوپیاں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button