بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خوشاب محمد عمران سے صدر پراٸیویٹ سکولز منیجمینٹ ایسوسی ایشن خوشاب رضا علی خان کی خصوصی ملاقات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خوشاب محمد عمران سے صدر پراٸیویٹ سکولز منیجمینٹ ایسوسی ایشن خوشاب رضا علی خان نے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں سپورٹس سرگرمیوں بالخصوص انڈور سپورٹس کے حوالے سے مشاورت کی گٸی۔ ضلعی سپورٹس آفیسر محمد عمران نے کہا کہ وہ ضلع کے پراٸیویٹ سکولز سیکٹر کی سپورٹس کے حوالے سے بھرپور معاونت کریں گے۔ سپورٹس آفیسر نے کہا کہ جب بھی ضلعی سطح پر سپورٹس کا انعقاد کیا جاٸے گا پراٸیویٹ سکولز سیکٹر کو بھرپور شرکت کے مواقع دیٸے جاٸیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضلع کے پراٸیویٹ سکولز سیکٹر کو نہ صرف بھرپورسپورٹ کریں گے بلکہ اپنا پلیٹ فارم بھی مہیا کریں گے۔ اس ضمن میں محمدعمران نے پراٸیویٹ سکولز منیجمینٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر رضا علی خان کو جوہرآباد میلہ گراونڈ میں واقع سپورٹس جمنیزیم کا وزٹ بھی کروایااور اپنی بھرپور سپورٹ کے عزم کااظہار کیا۔ جس پر صدر پرائیویٹ سکولز مینیجمنٹ نےڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کا تہ دل سےشکریہ ادا کیا۔

Back to top button