بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ظاہر شاہ کو قائم مقام چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ظاہر شاہ کو قائم مقام چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام نئے چیئرمین کی تعیناتی تک کیا گیا ہے۔ظاہر شاہ کو قومی احتساب ایکٹ 1999 کی سیکشن 6 بی کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کچھ دن قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔نیب ہیڈکوارٹر میں اپنے الوداعی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں چلا سکتا، نہ کسی کے خلاف قائم ریفرنس محض اس بنیاد پر ختم کر سکتا ہوں کہ ملزم کسی بڑی شخصیت کا رشتہ دار ہے۔

Back to top button