بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے قیام کیلئے تحریک وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایوان اسپیکر قومی اسمبلی کو اختیار دیتا ہے کہ 22 رکنی کشمیر کمیٹی تشکیل دیں۔ کمیٹی میں 6 سینیٹر ہوں گے، 3 اپوزیشن اور 3 حکومتی بینچ سے ہوں گے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ایوان اسپیکر کو اختیار دیتا ہے کہ جب چاہیں کمیٹی میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے  سابق آرمی چیف کا فوج کی صلاحیت سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر
Back to top button