بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب کا ڈھوڈا پتیسہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ پوری دنیا میں مشہور

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب جہاں کئی تاریخی اور ثقافتی حوالوں سے ملکی سطح پر منفرد مقام رکھتا ہے وہاں خوشاب کا ڈھوڈا پتیسہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ جیسے ملتان کا سوہن حلوہ، چکوال کی پہلوان ریوڑی، بالکل اسی طرح خوشاب کا ڈھوڈا بھی دنیا بھر میں بہترین ذائقہ کی وجہ سے بہت مشہور ہے ۔ خوشاب کے ڈھوڈے پتیسے کوسپیشل دیسی گھی ،گندم سونی کے سپیشل آٹے اور مختلف میوہ جات سے تیار کردہ منفرد ذائقے کی وجہ سے پوری دنیا میں مٹھائیوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے ۔ خوشاب کے ڈھوڈے پتیسے کی باقاعدہ ایک تاریخ ہے ۔ 1935ء میں ہنس سکھ پہلوآن نے یہاں پر پہلوانوں کے لیے ایک ٹانک بنایا تھا ۔

اس کے بعد لوگوں نے ان سے یہ کام سیکھا اور یہاں پر اس کی پروڈکشن شروع کی گئی ۔ اس سکھ پہلوان سے حاجی محمد امین نے یہ کام سیکھا، پھر حاجی محمد انور نے یہ کام شروع کیا ۔1940ء سے انور ڈھوڈا تیار کیا جا رہا ہے ۔ جس کا باقاعدہ ٹریڈمارک ہے ۔ اسے دودھ ، گندم سونی اسپیشل آٹے ،خالص دیسی گھی اور چینی کے ذریعے دو گھنٹے تیار کرنے میں لگتے ہیں ۔ اس کی دو اقسام ڈرائ فروٹ اور سادہ ڈھوڈا ہے۔ ضلع خوشاب میں یہ ڈھوڈا روزانہ کئ منوں کے حساب سے فروخت ہوتا ہے ۔

اشتہار
Back to top button