بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کوہاٹ میں خوفناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں مزدہ ٹرک اور کیری ڈبے میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ آدم خیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں مزدہ ٹرک اوربولان کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے ، حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ زخمی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ  ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا ۔ریسکیو کی جانب سے لاشوں اور  زخمیوں کو درہ آدم خیل ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

Back to top button