بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔پوٹھوہار ریجن کے الگ تھلگ مقامات پر صبح کے اوقات میں ٹھنڈ پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور نو، کراچی چودہ، پشاور چھ، کوئٹہ صفر، گلگت منفی تین، مری تین اور مظفر آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور انتہائی سرد موسم کی توقع ہے جبکہ جموں میں سرد اور خشک ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور بارہمولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں آٹھ، لیہہ منفی آٹھ، پلوامہ اور شوپیاں میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Back to top button