بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی پمز ہسپتال کی ٹیم سے پوچھ گچھ

 ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی سپیشل جے آئی ٹی کا پانچواں اجلاس ہوا۔ جس میں پمز ہسپتال کی ٹیم سے پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق سپیشل جے آئی ٹی نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ اس موقع پر پوسٹ مارٹم کے وقت لی جانے والی تصاویر جے آئی ٹی کے حوالے کی گئیں، ہسپتال کی ٹیم سے ایک گھنٹہ تک سوالات کئے گئے۔پمز ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، سپیشل جے آئی ٹی کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو بھی خط لکھ دیا۔ جس میں ارشد شریف کا کینیا سے ملنے والا سامان مانگ لیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button