بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جناح ہائوس، عسکری ٹاور جلائو گھیرائو، جے آئی ٹی نے آج عمران خان کو طلب کرلیا

 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کرنے کے معاملے پر جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج 4 بجے طلب کیا ہے، عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔جے آئی ٹی 9 مئی کے واقعات کے بارے میں عمران خان سے تفتیش کرے گی، 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

Back to top button