بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

خواتین ووٹرز کو لیجانے والی جیپ کو خوفناک حادثہ، 6 خواتین جاں بحق

آزادکشمیر  کے علاقے وادی نیلم میں خواتین ووٹرز کو لے کر جانے والی جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 خواتین ووٹرز جاں بحق اور  ڈرائیور سمیت 7 خواتین زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق جیپ کو حادثہ دودھنیال کے علاقے میں موڑ کاٹتے وقت پیش آیا جس کے باعث جیپ بےقابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا اور خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 خواتین ووٹرز موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ڈرائیور سمیت 7 خواتین ووٹرز زخمی ہوئیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

Back to top button