بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک میں ڈیزل کی کی کوئی قلت نہیں، پٹرولیم ڈویژن

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے ملک میں ڈیزل کی قلت کی خبروں کی تردید کردی۔ذرائع کاکہناہےکہ ملک میں اس وقت ڈیزل کا 15 دن کا اسٹاک موجود ہے، گندم بوائی کے موسم میں ڈیزل کی کھپت ضرور بڑھی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی درآمدات بھی آرہی ہیں اور پی ایس او ڈیزل درآمد کے لیے ٹینڈربھی کھول چکا ہے جب کہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی ڈیزل درآمد کر رہی ہیں، اس لیے دسمبرکے آخر تک ڈیزل اسٹاکس ختم ہونے کا تاثر غلط ہے۔

Back to top button