بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی پاک چین مضبوط اقتصادی شراکت داری کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں چھپے آرٹیکل میں کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کارانہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔

چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کررہے ہیں، چینی کمپنیوں کو صنعت، زراعت اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں پرکشش مواقع فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں اور ان کے منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پاک چین دوستی نے اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کو برداشت کیا ہے، پاکستان کے لیے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں، چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان چین کے لیے مینوفیکچرنگ بیس، صنعتی، سپلائی چین نیٹ ورک بڑھانے کے لیے کام کر سکتا ہے، پاکستان اور چین کارپوریٹ فارمنگ، ہائبرڈ بیجوں کے لیے تعاون تیز تر کر سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے آرٹیکل میں یہ بھی لکھا کہ زیادہ پیدار والی فصلوں کی ترقی اور کولڈ اسٹوریج چین لیے پاک چین تعاون بڑھا سکتے ہیں، کسی کو پاک چین مضبوط اقتصادی شراکت داری کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔

بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ پڑوسی ممالک سے باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بذریعہ مذاکرات اور سفارتکاری چاہتے ہیں۔

Back to top button