بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک حبیب نوازاعوان ایس ایچ اوتھانہ سٹی جوھرآباد تعینات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب اسدالرحمان نےملک حبیب نوازاعوان کوپولیس لائن سےتبدیل کرکے بطورایس ایچ اوتھانہ سٹی جوھرآبادتعینات کردیا جبکہ انکےپیشرو ایس ایچ اوسٹی خرم شہزادگوندل کولائن حاضرکردیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے دبنگ پولیس آفیسر ملک حبیب نوازاعوان کو بطور ایس او تھانہ سٹی جوہرآباد تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔ واضح رہے ہردلعزیز پولیس آفیسر ملک حبیب نوازاعوان قبل ازیں بطور ایس ایچ اوتھانہ نورپورتھل بھی فرائض منصبی سرانجام دے چکے ہیں۔ دریں اثنا ایس ایچ او ملک حبیب نواز اعوان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میرٹ پسندی اور سائلین کی بروقت دادرسی ہمیشہ سے میری ترجیحات رہی ہیں۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے پولیس کے ساتھ عوام کا مخلصانہ تعاون اشد ضروری ہے اور خصوصا” میڈیا اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔

Back to top button