بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

رانا غلام مرسلین کی بطور ایچ سی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس تحصیل نور پور تھل کے عہدے پر ترقی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی خوشاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس خوشاب کے رانا غلام مرسلین کو بطور ایچ سی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس تحصیل نور پور تھل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ملک احسان احمد اعوان نے انہیں ان سروس پرموشن آرڈر عطا کئے۔ دریں اثناء ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پورتھل فیض حسن ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سی ای او ایجوکیشن آفس خوشاب ظہیر عباس بھٹی، رانا محمد ادریس، ملک نصراللہ جبھانہ ، ایجوکیشن آفیسرز قاضی محمد امین ،عطاء الرحمان ملک، عابد حسین بھٹی ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک سرفراز احمد اعوان ، سئنیر ماسٹرز ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو، ملک سلطان سکندر ، ملک امتیاز حسین بوڑانہ، شیخ عبدالروف ، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد خالد راہداری، پی ٹی یو کے سب ڈویژنل راہنماؤں ایم اللہ دتہ جاوید او ملک حاجی اختر حسین کلو نے رانا محمد مرسلین کو ان سروس پروموشن ملنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

مزید پڑھیے  محکمہ لائیو سٹاک خوشاب کی جانب سے کسانوں میں مفت بیج تقسیم
Back to top button