بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سلمان رشدی کا قاتلانہ حملے میں ایک ہاتھ اور آنکھ ضائع

ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ نے تصدیق کی ہے کہ دو ماہ قبل امریکی ریاست نیویارک میں ہونیوالے حملے کی وجہ سے سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع اور وہ ایک ہاتھ کے استعمال سے محروم ہو گئے ہیں۔12اگست 2022 کو اسلام مخالف توہین آمیز ناول کے 75 سالہ مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور ان کی گردن اور دھڑ میں چھرا گھونپ دیا گیاتھا۔

سپین کے میڈیا کو ایک انٹرویو میں سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے بتایا کہ سلمان رشدی کے زخم گہرے تھے، وہ ایک آنکھ کی بینائی کھو چکے ہیں، ان کی گردن میں 3سنگین زخم ہیں، ان کا ایک ہاتھ ناکارہ ہوچکاہے کیونکہ انکے بازو کےریشے کٹ چکے ہیں، اسکے علاوہ ان کے سینے اور دھڑ میں تقریباً 15 مزید زخم ہیں۔ایجنٹ نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا رشدی اب بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں؟

اشتہار
Back to top button