بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم، اسی فیصلے کی توقع تھی، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید، پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، شہزاد وسیم، اسد عمر،شیریں مزاری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور پارٹی رہنماؤں کی الیکشن کمیشن کےفیصلے پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی،  موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، الیکشن کمیشن کے بارے باربار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کرچکا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن فیصلے سے متعلق عمران خان وکلا سے مشاورت کریں گے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ جیسے ہی فیصلے کی کاپی ملتی ہےتو  متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

Back to top button