بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارتی صحافی اور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا بابر اعظم کی بیٹنگ پر خوبصورت تبصرہ

معروف بھارتی صحافی اور کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا ماننا ہے کہ  بابر اعظم کی بیٹنگ  بور نہیں ہونے دیتی۔ٹوئٹر پر ہرشا بھوگلے کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق تبصرہ مداحوں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا گیا۔

جہاں  دانش نامی صارف نے سوال کیا کہ ہرشا کیا آپ بابر سے متعلق بات کرنا چاہیں گے وہ ناقابل یقین ہے؟۔اس کے جواب میں بھارتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ میری بابر سے کئی بار کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقات بہترین رہی لیکن میں نے حال ہی میں ایک نئی چیز دیکھی جب میں میلبرن کے گراؤنڈ میں تھا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بابر نے اس میچ میں ٹم ساؤتھی کا ایک شاٹ کھیلا جس میں وہ سیدھے کھڑے تھے اور انہوں نے بولر کے پاس سے سیدھا شاٹ کھیلا اور اس وقت مجھے لگا کہ مجھے ایسی کئی شاٹ دیکھنی ہیں، بابر دنیا کے دلچسپ کھلاڑیوں میں سے ایک ہے اگر آپ کے پاس کچھ نہیں ہے تو آپ بابر  اعظم کی بیٹنگ دیکھیں آپ بور نہیں ہوں گے۔

Back to top button