بین الاقوامی
مودی سرکار کا مسلمانوں کیخلاف نفرت کا ایک اور اقدام، ٹیپو ایکسپریس کا نام بدل کر وڈییار ایکسپریس رکھ دیا
بھارت میں مودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کے ایک اور اقدام میں مقبول ٹرین ’ٹیپو ایکسپریس‘ کا نام بدل کر ’وڈییار ایکسپریس‘ رکھ دیا ہے جو بنگلورو اور میسور کے درمیان چلتی ہے۔
ہندوستانی وزارت ریلوے کے اس اقدام کو مسلم کمیونٹی کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ بہت سے لوگ اس اقدام کو ٹیپو سلطان کو کمزور کرنے کی ہندوتوا حکومت کی ایک اور کوشش سمجھتے ہیں۔