بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ13 نومبرکو ہوگا

ایم ڈی کیٹ امتحان پاس کرنے کی شرح 55 اور بی ڈی ایس کے لیے 45فیصد ہے


ملک بھر میں نجی اور سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ  ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوگا، ایم ڈی کیٹ کا امتحان چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہوگا۔

سینیٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل نوکا بل منظورکرلیا۔ اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز بلوچستان، یونیورسٹی آف ہیلتھ سروسز پنجاب، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی خیبرپختونخوا، ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سندھ اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی ہوگا۔

پی ایم سی کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان پاس کرنے کی شرح 55 اور  بی ڈی ایس کے لیے 45فیصد ہے۔ صدر پی ایم سی ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں ٹیسٹ مراکز  بنائے جائیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ دبئی یا سعودی عرب میں داخلہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم طلبہ پاکستان کے کسی  بھی سینٹر پر بھی ٹیسٹ دینے کے بھی اہل ہوں گے۔

ڈاکٹر نوشاد کے مطابق رجسٹریشن کے لیے پی ایم سی کا پورٹل 10 اکتوبر تک کھلا رہے گا، ملک بھر میں 20 ہزار نشستوں کے لیے ڈھائی لاکھ طلبہ ٹیسٹ دیں گے۔

اشتہار
Back to top button