بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پچیس، کراچی ستائیس، پشاور ستائیس، کوئٹہ بارہ، گلگت اور مری پندرہ اور مظفر آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک موسم، لیہہ، جموں، شوپیاں اور بارہمولہ میں خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لیہہ سات، جموں بیس، اننت ناگ اور شوپیاں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ،ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Back to top button