بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کل کینیڈا میں ہو گی

خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہو رہی ہے جس کا مقصد پرامن طریقے سے بھارت سے پنجاب کی آزادی حاصل کرنا ہے۔

ایک انٹرویو میں خالصتان کونسل کے صدر ڈاکٹر بخشی سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی پنجاب کے لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ان کے حقوق کا تحفظ صرف آزادی حاصل کرنے کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی رائے کے اظہار کے طور پر کہا کہ وہ اس ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں ہم نے سیکھا ہے کہ ہندوستان کی ایک بھی حکومت کو سکھوں کے حقوق کی فکر نہیں ہے۔

ڈاکٹر بخشی سنگھ نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کا قانون ہے کہ نوآبادیاتی قومیں ریفرنڈم کے ذریعے اپنا حق حاصل کر سکتی ہیں۔

انہوں نے خالصتان تحریک کے رہنماؤں کی غیر قانونی حراست پر بھارتی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اشتہار
Back to top button