بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کور کمانڈر پشاور کا دورہ سوات، قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات نے سوات کا دورہ کیا اور مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور مردان کے قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات کی۔

کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص سوات آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت پر مقامی عمائدین کی تعریف کی۔

کور کمانڈر نے کہا کہ فوج اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی کہ کوئی بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہ لے۔

قبائلی عمائدین نے یقین دلایا کہ وہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل حمایت کریں گے۔

Back to top button