بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ای اسکوٹر شوروم میں اچانک بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

بھارت کے ایک ای اسکوٹر شوروم میں اچانک بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ای اسکوٹر شوروم میں لگنے والی آگ کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بیٹری ماڈیول اور بیٹری سیلز کی خرابی آتشزدگی کا بنیادی سبب بنی ہے۔

سکندرآباد شہر کے ایک مقامی ہوٹل کے تہہ خانے میں بنے ای اسکوٹر شوروم میں لگنے والی آگ کے بعد وہاں کھڑی دو درجن سے زائد اسکوٹر زجل کر راکھ ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر کنٹرول کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ای اسکوٹرز میں لگنی والی آگ کے واقعات نے بھارتی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جو کہ آلودگی کے خاتمے کیلئے ای اسکوٹرز کو پروموٹ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

اشتہار
Back to top button