بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ تبادلہ،  کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج اوردہشت گردوں کے درمیان  فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

 آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کےکیپٹن سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں وانا کے رہائشی 26 سالہ کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید نائب صوبیدار نواز کا تعلق ایبٹ آباد، لانس نائیک الیاس شہید اور سپاہی ظفر اللہ شہید کا تعلق میانوالی جبکہ حوالدار غلام علی شہید کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گردسکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرُعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Back to top button