بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز  گل کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا

 پی ٹی آئی رہنما شہباز  گل کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ نے شہباز گل کا  چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر انہیں اسپتال  سے ڈسچارج کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا  ہےکہ شہباز  گل دوبارہ سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے ان کا دوبارہ میڈیکل  کا  حکم دیا تھا۔

اشتہار
Back to top button