بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہیلمٹ اورسائیڈ شیشوں کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز


انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے قومی شاہراہوں پر ہیلمٹ اورسائیڈ شیشوں کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

قومی شاہراہوں پر اب تک ان خلاف ورزیوں پر 25ہزار سے زائد موٹر سائیکل بند کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کے افسران روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بریفنگ سیشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ تمام قومی شاہراں پر عوام میں ہیلمٹ اور سائیڈ شیشوں کے استعمال اور افادیت کے بارے میں موثر بریفنگ کی جا رہی ہے۔

یہ اقدامات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ‘#NoMore’ مہم کا ایک حصہ ہیں جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملددرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس قومی شاہراں پر قانون کے یکساں نفاذ کے ساتھ ساتھ مسافروں کے محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بناتے ہوئے پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔

اشتہار
Back to top button