بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر خود کش حملہ، صدر مملکت کی مذمت

صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر  ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔صدر  پاکستان نے اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور  وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی وزیرستان میں فوجی قافلے پر  خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

Back to top button