بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسکاٹش پریس کلب برطانیہ کےصدر محمد بشیر چوہدری کی جانب سے بے روزگار صحافیوں سمیت فوٹو جرنلسٹس کی مالی معاونت

پاکستان میں صحافیوں کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں ہمارے دل ہمیشہ پاکستان کی صحافی برادری کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کی صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں بیرون ممالک سے آئے صحافیوں کا تقریب کے شرکاء سے خطاب،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں اسکاٹش پریس کلب برطانیہ کے چیئرمین محمد بشیر چوہدری اور انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل برطانیہ کے صدر راجہ خاور بشیر کے اعزاز میں قائد آزاد گروپ سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

اسکاٹش پریس کلب برطانیہ کے صدر محمد بشیر چوہدری تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

اس موقع پر سابق صدر نیشنل پریس شکیل قرار کی قیادت میں دونوں مہمان صحافیوں کا جڑواں شہروں کی صحافی برادری کی طرف سے پریس کلب راولپنڈی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سنیر صحافیوں سمیت فوٹو جرنلسٹس نے کثیر میں تعداد میں شرکت کی

اسکاٹش پریس کلب برطانیہ کےصدر محمد بشیر چوہدری کی جانب بے روزگار صحافیوں سمیت فوٹو جرنلسٹس کی مالی معاونت کی گئی محمد بشیر چوہدری اور راجہ خاور نواز کاجڑواں شہروں کی صحافی برادری سے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت معاشی حالات بہتر نہ ہونے اور بے روزگاری کی وجہ سے ایک عام شہری کے ساتھ صحافی برادری کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے جسکا ہمیں باخوبی اندازہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا اہم کردار کرتے رہیں

سابق صدر پریس کلب شکیل قرار تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

انکا کہنا تھا سابق صدر نیشنل پریس شکیل قرار ایک درد دل انسان ہونے کے ناطے راولپنڈی اسلام آباد کی صحافی برادری کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں کہ جنھوں نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور انکے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوشش کی

سینئر صحافی خاور نواز راجہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

یہی وجہ ہے کہ ہم راولپنڈی اسلام آباد کی صحافی برادری کی فلاح بہبود اور انکے مسائل کو حل کرنے کے لیے سابق صدر نیشنل پریس کلب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ممکن پہلے کی طرح اب بھی مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں

دوسری جانب سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے برطانیہ سے آئے ہوئے دونوں صحافی دوستوں کے اس جذبے کو سرہراتے ہوئے کہنا تھا سمندر پار صحافیوں کا پاکستان کی صحافی برادری کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہونےاور مالی معاونت کرنا ایک قابل تحسین عمل ہے جسکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اس موقع پر فوٹو جرنسلٹ ایسوسی ایشن کے صدر سجاد حیدر اور آر آئی یو جے ( دستور ) کے مرکزی رہنما راجہ خاور نواز نے بھی خطاب کیا

اشتہار
Back to top button