کورونا وائرس
ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے
180 افراد کی حالت تشویشناک، مثبت کیسز کی شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی
کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید2افراد جاں بحق ہو گئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 693 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے ۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 23 ہزار 423 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 693 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق 24گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ عالمی وبا میں مبتلا 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔