قومی
پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ سے گرفتار ایف سے اہلکار بارے کمانڈنٹ ایف سی کا بیان سامنے آگیا
کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ احمد نواز فرنٹیئرکانسٹیبلری کا ریٹائرڈ حوالدار ہے جو 2 سال پہلے ایف سی سے ریٹائر ہوا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے کہا کہ احمد نواز فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ریٹائرڈ حوالدار ہے اور اس کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ احمد نواز 2 سال پہلے ایف سی سے ریٹائرہوا اس کا ایف سی فورس سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہےکہ لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں پی ٹی آئی کے امیدوار نواز اعوان کی کارنر میٹنگ کے دوران گرفتار مسلح شخص فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کا اہلکار ہے۔
اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود اور صوبائی حکومت کی منظوری سے لاہور آیا۔