کورونا وائرس
مرتضیٰ وہاب عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق خبر شیئر کی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے‘۔مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کرایا ہے‘۔