بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسلام آباد پولیس کا عیدپر خصوصی سیکورٹی پلان تیار، 2500افسران و اہلکار فرائض سرانجام دینگے

تفریحی مقامات پر کسی بھی امن وآمان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے،اسلام آباد پولیس


اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عید الاضحی کا خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔ ضلع بھر میں 2500پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ نماز عید کے لئے 1032مساجداور 28امام بارگاہوں پر 04ایس پیز ، 11اے ایس پیزڈی ایس پیز، 02انسپکٹر ز سمیت 1000سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

فیصل مسجد میں نماز عید کے لئے ایک ایس پی، ایک ایس ڈی پی او سمیت 100سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تمام مساجد اور امام بارگاہوں کو حساسیت کے مطابق کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا۔ تمام مقامات کی نگرانی سیف سٹی کیمروں اور خصوصی پولیس ٹیموں کے ذریعے کی جائے گی۔ تمام سکیورٹی اقدامات کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ مانیٹر کریں گے۔تفریحی مقامات پر کسی بھی لااینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے۔ اور امن وامان کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔

مارکیٹس اور سڑکوں پر ٹریفک رش کے لئے ایک ایس پی، 04ڈی ایس پیز سمیت ٹریفک کے 278افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایس ایس پی ٹریفک تمام ڈیوٹیز کی خود نگرانی کریں گے۔ ون ویلنگ، ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی اور قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔800سے زائد ایگل سکواڈ کے جوان مختلف علاقوں ، قبرستانوں، عید کے اجتماعات اور مارکیٹوں میں پٹرولنگ کریں گے۔ 150سے زائد سپیشل برانچ کے افسران وجوان بھی نماز عید کے دوران اپنی فرائض سرانجام دیں گے۔

آئی جی اسلام آباد  نے کہا کہ  تمام متعلقہ زونل ایس پیز اپنی ذمہ داری کے علاقے میں موجود مساجد اور امام بارگاہوں میں عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے ذمہ دارہوں گے۔ آئی جی اسلام آبادنے مزیدکہاکہ  سخت سکیورٹی اقدامات کا مقصد نمازیوں اور مذہبی مقامات کی حفاظت کویقینی بنا نا، دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف سکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز عید الاضحی کی نامز کے دوران اپنے علاقہ میں موجود رہیں۔ آئی جی اسلام آباد عید کی نماز کے دوران تمام ایگلز ، تھانہ کی گاڑیاں اور فالکن اپنے اپنے علاقہ میں گشت کریں گی۔ بھارہ کہو کے علاقہ میں سی ٹی ڈی کی دو اضافی گاڑیاں لگائی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔

اشتہار
Back to top button