بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے،ہمیں طاقت ور فوج کی ضرورت ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اداروں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ملک کو ان چوروں سے بچالو کہیں گیم ہاتھ سے نکل نہ جائے۔

اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 26 مئی کی صبح میں نے دھرنا نہ دینے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اس دن شام کو انتشار ہونا تھا، پولیس اور رینجرز کے سامنے میری قوم نے کھڑا ہونا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنا نہ دینے کا فیصلہ اس لیے نہیں کیونکہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، ہمیں طاقت ور فوج کی ضرورت ہے، پولیس نے جو ظلم کیا وہ ساری پولیس ایسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 25 مئی کو ظلم نہ کرتے، پولیس آنسو گیس کا استعمال نہ کرتی، راستے بند نہ روکتی تو اسی طرح عوام کا سمندر اسلام آباد آنا تھا اور ایک ہی نعرہ لگانا تھا امپورٹڈ حکومت نامنظور۔

عمران خان نے کہا کہ آج ساری قوم دیکھ لے صرف یہاں نہیں بلکہ پشاور، لاہور میں 4 جگہ، کراچی اور ملتان میں لوگ جمع ہوئے ہیں اور پاکستان میں ہماری قوم نکلی ہوئی ہے اور اداروں کو ایک پیغام دے رہے ہیں کہ ابھی بھی وقت ہے، ان چوروں سے ملک کو بچالو کہ ہم سب کے ہاتھ سے گیم نکل نہ جائے، چاہو گے بھی تو روک نہیں سکو گے۔

Back to top button