بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مونس الہیٰ نے گرفتار سے بچنے کیلئے ضمانت کرا لی

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بینکنگ جرائم کورٹ سے 4 جولائی تک عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

بیکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مونس الہیٰ کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد پرویز اور عامر سعید راں عدالت میں پیش ہوئے، وکلا نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ جھوٹ ہے مبنی ہے۔

مونس الہیٰ نے درخواست ضمانت میں کہا کہ میں شامل تفتیش ہوں، گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے۔

بعدازاں بینکنگ جرائم کورٹ نے مونس الہیٰ کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی، ساتھ ہی ایف آئی اے کو مونس الہیٰ کی گرفتاری سے 4 جولائی تک روک دیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Back to top button