بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی اور سندھ بلدیاتی انتخابات میں فوج کی مدد طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں کے ضمنی انتخابات کے علاوہ سندھ میں دونوں مرحلوں کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مسلح افواج سے مدد طلب کرلی۔

رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھا گیا۔

جس میں کہا کہ ملک کے سیاسی ماحول میں گرما گرمی اور بڑھتے ہوئے انتشار کے سبب پنجاب اسمبلی کے 4 حلقوں (پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170) خیبرپختونخوا اسمبلی کی سیٹ (پی کے 7) اور قومی اسمبلی کی ایک نشست (این اے 245) کے پولنگ اسٹیشن کے باہر اہلکار تعینات کیے جائے تاکہ صورتحال خراب ہونے سے بچا جاسکے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کراچی کے حلقہ (این اے 240) میں ضمنی انتخابات کے دوران تصادم کے واقعات پیش آئے جبکہ لاہور میں (پی پی 167) کی پولنگ کے دوران دو سیاسی جماعتیں آپس میں جھگڑ پڑی تھی۔

Back to top button