بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی سلامتی کمیٹی کےشرکا کو بریف کیا گیا کسی قسم کی سازش کے شواہد نہیں،پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ایک بار پھر کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں شرکاء کو مفصل انداز میں بتایا گیا کہ بیرونی سازش کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت موجود تھی، واضح طور پر شرکاء کو بریف کیا گیاکہ کسی قسم کی سازش کے شواہد نہیں، ایسا کچھ نہیں ہوا، شرکاء کومفصل انداز میں بتایا گیا کہ کسی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ سیشن پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، بھارت نے لابنگ کی پاکستان کوبلیک لسٹ کیا جائے۔

اشتہار
Back to top button