بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر باجوہ کا کہنا ہے کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر باجوہ سمیت دیگر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

آرمی چیف کی آمد پر اراکین اسمبلی اور وفاقی وزرا نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جبکہ عسکری حکام کی جانب سے شرکاء کو ملکی سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف نے 1973 کے آئین کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر ارکان کو مبارکباد دی اور کہا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف کا بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
Back to top button