بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت 14 اپریل کو سہ پہر 2:30 بجے قومی اسمبلی ہال میں ہو گا، قومی سلامتی اجلاس میں تمام وفاقی وزرا، وفاقی مشیران اور ممبران قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز داخلہ، خارجہ، فنانس، دفاع اور اطلاعات نشریات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے
Back to top button