بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی،عطا تارڑ کو ایوان سے نکل جانے کا حکم

سپیکر  پنجاب اسمبلی چوہدری  پرویز الہٰی نے صوبائی وزیر اور  رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ کو  ایوان سے جانے کا حکم دے دیا۔ کئی گھنٹےکی تاخیر اور حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے بعد  بجٹ کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو تحریک انصاف کے رکن چوہدری ظہیر الدین نے اعتراض کیا کہ ایوان میں ایک اجنبی گھس آیا ہے اسے باہر نکالا جائے۔

اسپیکر نے سوال کیا کہ وہ اجنبی کون ہے؟ جس پر  چوہدری ظہیر الدین نےکہا کہ عطا تارڑ اجنبی ہیں وہ رکن صوبائی اسمبلی نہیں وہ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے۔اسپیکرنےعطااللہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر رولنگ دے دی، اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عطا اللہ تارڑ کو ایوان سے جانا پڑےگا، اسپیکر پرویز الہٰی نے عطا تارڑ کو ایوان سے نکالنے کے لیے سارجنٹ ایٹ آرمز کو بلوالیا اور کہا کہ بہتر ہے تارڑ صاحب کو باعزت طور پر باہر چھوڑ  آئیں۔

 حکومتی ارکان عطااللہ تارڑ کے سامنے آگئے اور پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اپوزیشن ارکان نے  ‘گو تارڑ گو’ کے نعرے  لگانا شروع کردیے۔دوسری جانب عطا تارڑ نے بھی ایوان سے جانے سے انکار کردیا جس پر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی عارضی طور پر معطل کردی ۔

Back to top button