بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات پر او آئی سی اور سعودی عرب کا شدید ردعمل

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا کہنا ہے کہ توہین آمیز بیان دینے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی اور سعودی عرب بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اسلام سے متعلق توہین پر مشتمل بیان کی مذمت کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے مقدس ہستیوں کی توہین کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔

او آئی سی نے کہا کہ ہر طرح کی ہرزہ سرائی اور توہین آمیز اقدامات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل پر اسلام سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔اس کے بعد مصر، سعودی عرب اور کویت میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم شروع ہوگئی ہے۔

 

Back to top button